کراچی میں ڈاکو بے لگام، دوران ڈکیتی شہری کو قتل کر دیا

Robberies

Robberies

کراچی (جیوڈیسک) کورنگی میں ڈاکو کھلے عام شہری کو قتل کر کے دودھ کی دکان لوٹ کر لے گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔

دکان میں ڈکیتی کے دوران فرار ہونے پر سید انور نامی شہری کو ڈاکوؤں نے قتل کر دیا۔ دکان میں ڈکیتی کے دوران ایک لاکھ روپے لوٹے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی تعداد 2 تھی جو کہ موٹرسائیکل پر سوار تھے۔

ڈاکو کورنگی سمیت اطراف کے علاقوں سے متعدد شہریوں اور دکانوں کا صفایا کر چکے ہیں۔ پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔