کراچی اور حیدر آباد میں تین دن کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

Karach Motorcycle Ban

Karach Motorcycle Ban

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کراچی اور حیدرآباد میں تین روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی 26 جون سے 28 جون تک رہے گی۔

پابندی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے جس کا اطلاق کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوم علی کے جلوس کے موقع پر بھی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔