کراچی ، حیدر آباد اور سکھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

Double Riding

Double Riding

کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے صوبائی حکومت نے شہر قائد ، حیدر آباد اور سکھر میں 3 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں 3 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے ، پابندی کا اطلاق 26 سے 28 جون تک رہے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق خواتین، 12 سال سے کم عمر بچے، بزرگ و معذور شہری، صحافی اور قانون نافذکرنے والے ادارے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔