کراچی: غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہری گرفتار

Arrested

Arrested

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سٹی اسٹیشن کے قریب حساس ادارے اور اسیپشل برانچ پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار بھارتی شہری کے کے قبضے سے انڈین اور پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد ہوا ہے۔ گرفتار بھارتی شہری سے پاکستانی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔

گرفتار ملزم 90 دن کے ویزے پر کراچی آیا تھا اور بھر ویزہ ختم ہونے کے بعد روپوش ہو گیا۔ گرفتار بھارتی شہری کے خلاف ائیرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔