کراچی کے واقعے میں جو ملوث ہوا وڈیو سے شناخت ہو جائیگی، رانا ثنااللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے پی ٹی آئی کی قیادت جھوٹے مقدمات کرانے کی ماہر ہے، وہ کر اچی واقعے کو بنیاد بنا کر ملکی ترقی و خوشحالی کا عمل رکوانا چاہتی ہے۔کراچی کےواقعے میں جو بھی ملوث ہوا وڈیو سے اس کی شناخت ہو جائے گی۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ میٹرو بس، اورینج لائن ٹرین اور دیگر منصوبوں سے ایک نیا دور چل نکلا ہے، اپوزیشن نہیں چاہتی کہ ملک ترقی کے سفر پر چلے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ کراچی واقعے کی فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ گولی کسی سویلین نے چلائی، کوئی گلُو بٹ ہو یا الو بٹ، فوٹیج سے شناخت ہو جائے گا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری ادارے میں بہتری کیلئے کی جا رہی ہے، پبلک سروس کے اداروں میں ہڑتال کی گنجائش نہیں ہوتی، اپنے مطالبات کیلئے لوگوں کو یرغمال بنانا جرم ہے۔