کراچی: داعش کی خواتین کا ایک اور گروہ بے نقاب

Kamran Gujjar

Kamran Gujjar

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں داعش کے 20 رکنی خواتین نیٹ ورک کے انکشاف کے بعد برین واشنگ اور فنڈز جمع کرنے والی خواتین کا ایک اور گروپ بے نقاب ہو گیا ہے۔

کراچی میں داعش سے تعلق رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں تو دوسری طرف پنجاب سے گرفتار دہشت گرد کامران گجر نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں اسکی بیوی اور سالی بھی داعش کے لئے کام کرتی ہیں۔

دونوں برین واشنگ میں ماہر ہیں اور کئی خواتین کو اپنے گروپ میں شامل کر چکی ہیں، یہ گروپ فلاحی ادارے کے نام پر داعش کے لئے فنڈز جمع کرتا ہے، اور دیگر خواتین کی ذہن سازی بھی کرتا ہے۔

کامران گجر کے انکشافات کے بعد سکیورٹی اداروں نے اس گروپ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔