کراچی کی خبریں 9/6/2017

Ghousia Conference GQM

Ghousia Conference GQM

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدلیہ کو دھمکیاں دینے والے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کیخلاف فوجداری مقدمہ کے اندراج کے ساتھ ہی نہال ہاشمی کی جانب سے استعفیٰ واپس لیا جانا اور چیئرمین سینٹ کی جانب سے استعفیٰ نا منظور کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ نہال ہاشمی کو تقریر کیلئے ہی نہیں بلکہ تقریر کے بعد بھی اپنی جماعت و قیادت کی مکمل حمایت و سرپرستی حاصل ہے اور اگر ایسا نہیں ہے تو پھر 18آئینی ترمیم کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے وزیراعظم پارٹی سربراہ کی حیثیت سے عدلیہ کیساتھ کشیدگی اور بدنامی کا باعث بننے والے نہال ہاشمی کو رکنیت سے فارغ کریںکیونکہ مدانیال عزیز ‘ طلال چودھری ‘ خواجہ سعد رفیق ‘ عابد شیر علی اور دیگر مسلم لیگ(ن) کے رہنما ¶ں کے لب و لہجے اور الفاظ و بیان میں بھی نہال ہاشمی کی مماثلت آتی جارہی ہے جو ثابت کررہی ہے کہ کرپشن میں ملوث مقتدر طبقہ احتساب سے محفوظ رہنے اور اقتدار کو بحال رکھتے ہوئے مزید لوٹمار کی مہلت و اختیار کیلئے عدلیہ کو ڈرا دھمکاکر انصاف و احتساب سے روکنا چاہتا ہے۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے حکمران جماعت و قیادت کے مذکورہ طرز عمل کو جمہوریت کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایکبارپھر ججوں کو ڈرانے دھمکانے اور عدالتوں پر حملے کرانے کی سیاست ملک کو آمریت کی جانب دھکیل رہی ہے اور اس بار بھی اس کے ذمہ دار وہی لوگ ہیں جو اس سے قبل اپنے مفادات کیلئے ملک و قوم اور جمہوریت کو نقصان پہنچاتے رہے ہیں ۔

ایران کے بعد داعش کا اگلا نشانہ پاکستان ہوگا ‘ جی کیو ایم
امریکہ داعش کے مدد سے ہر اس ملک کو نشانہ بنارہا ہے جو اس کے سامنے سر نہیں جھکارہا ہے
گجراتی قومی موومنٹ کی جانب سے ایرانی پارلیمان و امام خمینی مزار پر داعش حملوں کی مذمت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر داعش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ ¿ سعودی عرب کے موقع پر ایران کو دہشتگرد ملک قرار دینااور فوری طور پر داعش کاایران پر حملہ آور ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ داعش کو امریکی و اسرائیلی سرپرستی حاصل ہے اور وہ اسلام کا نام لیکر بتدریج ایسے جرا ¿تمند اسلامی ممالک کی تباہی میں مصروف ہے جو امریکی گماشتے کا کردار ادا کرنے کی بجائے امریکہ کو آنکھیں دکھانے اور خم ٹھونک کر امریکہ کیخلاف میدان عمل میں اترنے کیلئے تیار ہیں اورامریکہ جن اسلامی ممالک کو اپنی طاقت سے دبانے میںناکام رہتا ہے ان کیخلاف داعش کا استعمال کرتا ہے اور اب اس نے ایران کیخلاف داعش کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ایران کو نشانہ بنانے والی امریکی دہشتگرد تنظیم داعش کا اگلا نشانہ پاکستان ہوسکتا ہے ۔

قطر پر پابندیاں مسلم دنیا کو انسانی المیہ کی جانب لیجارہی ہیں ‘ راجونی اتحاد
امریکی خواہشات پر قطر کیخلاف سعودی اقدامات مسلم اُمہ کے مستقبل کیلئے خطرناک ہیں ‘ اقبال ٹائیگر
امریکی ہمنوائی اختیارنہ کرنے والے اسلامی ممالک کی اینٹ سے اینٹ بجائی جائیگی‘ عمران چنگیزی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )امریکہ کی جانب سے ایران کو دہشتگرد قرار دینے کے بعدتمام اسلامی ممالک ممالک کیلئے ضروری ہوگیا ہے کہ وہ امریکی ہمنوائی اختیار کریں اور ایران کو دہشتگرد تسلیم کرتے ہوئے اس کیخلاف ممکنہ امریکی کاروائیوں کی حمایت کریں بصورت دیگر امریکی ہمنوائی اختیار نہ کرنے والے دیگر اسلامی ممالک پر بھی دہشتگردوں کی فنڈنگ کا الزام لگاکر اسی طرح سے ان کا بھی ناطقہ بند کیا جائے گا جس طرح قطر کی ساتھ کیا جارہا ہے یا پھر داعش کو استعمال کرتے ہوئے امریکہ کی ہمنوائی اختیار نہ کرنے والے اسلامی ممالک میں دہشتگردی کے ذریعے تباہی و بربادی پھیلائی جائے گی ۔ پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ‘ خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی‘ عمرا ن چنگیزی و دیگر نے ایران میں داعش حملوں کی مذمت اور قطر پر پابندیوں کے باعث پیداہونے والے عرب بحران پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب و دیگر پانچ ممالک کی جانب سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات کے خاتمے اور تین اطراف سے سمندر میں گھرے قطر کی واحد زمینی سرحد کو سعودی عرب کی جانب سے بند کئے جانے سے قطر میں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے کیونکہ زمینی سرحد کی بندش اور فضائی مقاطعہ کی وجہ سے قطر میں غذائی قلت اور خوفناک انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے اسلئے محفوظ مستقبل کیلئے مذاکرات ‘ مصلحت اور مصالحت کی ضرورت ہے ۔

انتخابی سیاست کرنے والی تمام سیاسی جماعتیں کرپٹ ہیں ‘سولنگی اتحاد
قومی و عوامی مسائل کا قابل عمل فارمولہ رکھنے والی ایم آر پی کو انتخابات میں کامیاب بنایا جائے !
ایم آر پی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک و عوام سے مخلص ہے اور کرپشن کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحادکے سینئر بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے قومی انتخابات میں محب وطن روشن پاکستان پارٹی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان میں بسنے والے سولنگی برادری سے کہا ہے کہ سولنگی برادری کا ہر ووٹر صرف اور صرف ایم آر پی نامزدنمائندوں کو ہی ووٹ دے کیونکہ پاکستان میں انتخابی سیاست کرنے والے تمام سیاسی جماعتیں کرپٹ ہیں اور کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس قومی و عوامی مسائل کے حل کا نہ تو قابل عمل فارمولہ ہے اور نہ ہی کوئی بھی سیاسی جماعت ملک ‘ قوم اور عوام سے مخلص ہے محب وطن روشن پاکستان پارٹی ‘ملک کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کے پاس عوامی و قومی مسائل کے مکمل حل کی سوفیصد ضمانت فراہم کرنے والا مقامی خودع مختاری کا فارمولہ ہے اس لئے اس سیاسی جماعت کا اقتدار میں آنا ہی ملک و قوم کے محفوظ و خوشحال مستقبل کیلئے انتہائی ضروری ہے اس لئے سولنگی برادری اور پاکستانی قوم کا ہر فرد قومی انتخابات میں اپنا ووٹ صرف اور صرف روشن پاکستان پارٹی کے نامزد نمائندوں کو ہی دیکر اس محب وطن اور عوام دوست سیاسی جماعت وقیادت کومیاب بنائے ۔