بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کراچی چڑیا گھر میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کے اہتمام کا فیصلہ کر لیا

Pakistan Day

Pakistan Day

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کراچی چڑیا گھر میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کے اہتمام کا فیصلہ کر لیا، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر اہتمام (آج) 23 مارچ یوم قراداد پاکستان کے حوالے سے کراچی چڑیا گھر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائیگا۔

ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر فہیم خان کے مطابق چڑیا گھر کراچی میں صبح ساڑھے دس بجے پرچم کشائی کی پروقار تقریب ہوگی بعد ازاں اسکولوں کے طلباء و طالبات یوم پاکستان کے حوالے سے ملی نغمے ،ترانے اور ٹیبلو پیش کرینگے اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ مہمان خصوصی ہونگے جو تقریب کے اختتام پر انعامات تقسیم کرینگے۔۔۔