کراچی : کھارادر میں پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کھارادر میں پولیس نے کارروائی کرکے لوٹ مار کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کھارادر میں پولیس نے کارروائی کی اور 3 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان لوٹ مار کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ ائیرپورٹ روڈ پر آنے اور جانے والے مسافروں سے لوٹ مار بھی کرتے تھے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔