بلدیہ کورنگی کے تحت محفل میلاد بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ۖ آج منعقد ہو گی

Eid Milad-un-Nabi

Eid Milad-un-Nabi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے زیر اہتمام محفل میلاد بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ۖ (آج) مورخہ 29 دسمبر 2016ء بروز جمعرات دوپہر 2بجے مرکزی آفس بلدیہ کورنگی مین روڈ کورنگی نمبرڈھائی نزد ٹوٹل پیٹرول پمپ منعقد ہو گی۔

محفل سے علامہ ابرار ر احمدحمانی خصوصی خطاب فرمائیں گے جبکہ ملک ممتاز و معروف ثناء خوان صدیق اسماعیل، راشد اعظم، خاور نقشبندی، سائیں صغیر اور دیگر بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرینگے محفل کی صدارت چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا اور نظامت کے فرائض قاضی نور السلام شمس انجام دینگے۔

پبلک ریلیشن آفیسر