کراچی: کورنگی میں سفاک سوتیلےباپ نے 4 سالہ بچے کو قتل کردیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں سفاک اور سخت دل سوتیلے باپ نے 4 سالہ بچے کو مار مار کر مارڈالا۔ دوسرا بچہ شدید زخمی ہوگیا ہے جو اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد ہتھوڑے سے کیا گیا

۔کراچی کے علاقے کو رنگی میں سوتیلے باپ نے درندگی کی انتہا کردی۔ہتھوڑوں کا وار کرکے 2 سوتیلے بیٹوں کو زخمی کردیا،جس میں سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ، بچے کی عمر صرف ساڑھے3 سال تھی،دوسرا بچہ شدید زخمی اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔

اسپتال حکام نے بتایا ہے کہ بچوں کو 2 روز قبل این آئی سی ایچ میں زخمی حالت میں لایاگیاتھا۔ دوران علاج آج ایک بچہ دم توڑ گیا جبکہ ایک کا علاج جاری ہے۔