کراچی: کورنگی میں سلینڈر پھٹنے سے دھماکہ، 3 دکانیں، ایک کار تباہ

Cylinder Explosion

Cylinder Explosion

کراچی (جیوڈیسک) کورنگی ساڑھے 3 نمبرمیں دکان کے اندر غبارے میں گیس بھرنے والے سلینڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا، دھماکے سے 3 دکانیں اورایک کار تباہ ہو گئی۔

پولیس کے مطابق کورنگی ساڑھے 3 نمبرمیں دکان کے اندر دھماکہ ہوا ،دھماکہ غبارے میں گیس بھرنے والے سیلنڈر کے پھٹنے کے باعث ہوا، جس سے 3 دکانیں اور ایک کار تباہ ہو گئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دھماکے کی مزید تفتیش جا رہی ہے۔