بلدیہ کورنگی کا فیملی پارکوں اور گرین بیلٹس کو سرسبز بنا نے اور تفریحی سہولیات مہیا کرنے کا اعلان

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ہے کہ فیملی پارکوں اور گرین بیلٹس پر تقریبات کی اجاز ت ہرگز نہ دی جائے اور پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے پارکوں ،کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کی حفاظت کو یقینی بنا نے کے ساتھ اسے سرسبز بنایا جائے۔

ان خیالا ت کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضانے محکمہ پارکس کے افسران کے ہمران ملیر ماڈل کالونی زون یوسی 4پاک کوثر ٹائون میں بلدیہ کورنگی کی جانب سے زیر تعمیر فیملی پارک کا دورہ کرکے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوںنے محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی میں فیملی پارکو ں ،کھیل کے میدانون اور گرین بیلٹس پر جاری تعمیر وترقی اور تزئین و آرائش کے کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت اور گلیوں اور محلوں کی سطح پر سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے لئے عوامی تعائون کے زریعے اقدامات کرنے اور درختوں اور پودوں کی آبیاری وحفاظت کے ذریعے ضلع کورنگی میں سرسبز ماھو ل کو فروغ دیا جائے۔

بعد ازاں متعلقہ افسران کے ہمراہ ملیر ماڈل کالونی زون کا دورہ کرکے علاقائی سطح پر جاری بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اقدامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلا نے کے لئے بلدیاتی مسائل کے حوالے سے جاری اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی