کراچی : کورنگی میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) فائرنگ سمیت دیگر واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی کے علاقے بلال کورنگی میں ایک شخص آگ لگنے سے جھلس کر ہلاک ہوگیا۔متوفی شعبدہ باز تھا جو کہ شائقین کو آگ کا کرتب دکھا رہا تھا کہ واقعہ پیش آیا۔

کورنگی ساڑھے گیارہ نمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25سالہ مہناج حسین زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا۔