کراچی: کورنگی میں علاقہ مکینوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کورنگی میں علاقہ مکینوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ علاقہ مکینوں نے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے والے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

کورنگی کے علاقے ناصر جمپ کے قریب علاقہ مکینوں نے ڈکیتی کیلیے داخل ہونے والے ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزم نے اس سے پہلے اسی علاقے میں ایک شخص سے بھی لوٹ مار کی تھی۔ علاقہ مکینوں نے تشدد کے بعد ڈاکو کو پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔