کراچی : لانڈھی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کا علاقہ لانڈھی دو گروپوں کے درمیان میدان جنگ بنا رہا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق 6 زخمی ہوگئے۔

ہجرت کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ کراچی کا علاقہ لانڈھی 36 بی دو گروپوں کے درمیان میدان جنگ بنا رہا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں شجاع ، محمد ، قاسم ، شریف اور ہنی شامل ہیں ۔ دوسری جانب ہجرت کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

ملیر سٹی میں پولیس نے قتل میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمہ سدرا نے اپنے منگیتر عمران کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا تھا مزید تفتیش جاری ہے۔