کراچی کے علاقے لانڈھی میں رینجرز کی کارروائی، 2 بھتہ خور گرفتار

Extortionists  Arrested

Extortionists Arrested

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز نے لانڈھی میں کارروائی کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔

سندھ رینجرز ونگ کمانڈر لئیق احمد نے لانڈھی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گرفتار کیے گئے بھتہ خوروں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ رینجرز ونگ کمانڈر کا کہنا تھا کہ بھتہ خور منور اور رفیق کو لانڈھی کے علاقے مجید کالونی سے گرفتار کیا گیا جب کہ ملزمان نے ایک درجن سے زائد کارروائیوں کا اعتراف کرلیا تاہم ابھی گرفتار ملزمان نے کسی بھی شخص کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف نہیں کیا۔

ونگ کمانڈر کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان لوگوں میں خوف بٹھانے کے لیے بھتے کی پرچیوں کے ساتھ گولیاں بھی دیتے تھے جن کا تعلق کالعدم پیپلزامن کمیٹی سے ہے جب کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

رینجرز کمانڈر نے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک شخص کی معلومات کی صورت میں فوری طورپر 1101 نمبر پر فون کرکے آگاہ کیا جائے۔