کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، 11 ملزمان گرفتار

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) اورنگی ٹاؤن میں قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو اسلحہ اور دستی بم سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے اور وہ زبردستی فطرہ جمع کر رہا تھا۔

قائد آباد پل کے قریب پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو اسلحہ اور مسروقہ سامان سمیت گرفتار کر لئے گئے۔ شاہراہ پاکستان واٹر پمپ کے قریب پولیس مقابلے میں تین ڈاکو بھاری تعداد میں اسلحے سمیت گرفتار کر لئے گئے۔

کورنگی عوامی کالونی میں بھی پولیس نے چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ سپرہائی وے جنجال گوٹھ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔