کراچی: قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیاں، 15 ملزمان گرفتار

Karachi Operation

Karachi Operation

کراچی (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد غیر قانونی طور پر فطرے کی رقم جمع کر رہے تھے۔

گرفتار افراد سے مختلف اقسام کا اسلحہ اور فطرے کی پرچیاں برآمد ہوئی ہیں۔ کارروائیاں گلشن اقبال، گلستان جوہر اور اطراف کے علاقوں میں کی گئیں۔

دوسری جانب پولیس نے لیاری میں کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق گینگ وار سے ہے۔