کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول کے ایونٹس سیکریٹریز کا اعلان

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے شہر کراچی میں منعقد ہونے والے میگا ایونٹ والے کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول کے آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین حاجی غلام محمد خان نے فیسٹیول کے مختلف ایونٹس کے لئے سیکریٹریز کے ناموں کا اعلان کردیا۔

جس کے مطابق باسکٹ بال ایونٹ کے لئے طارق حسین ،شوٹنگ بال ایونٹ کے لئے محمد اجمل ،سائیکلنگ ایونٹ کے لئے باران بلوچ اور ٹیبل ٹینس گرلز ایونٹ کے لئے بشریٰ عمران کو سیکریٹری مقررہ کیا گیا ہے۔

شہر کراچی میں ہونے والے اس میگا ایونٹ کی تفصیلات سے آگاہی کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین حاجی غلام محمد خان چیف آرگنائزر محمد نسیم اور مرکزی آرگنائزنگ سیکریٹری محمد ارشد ،میڈیا کوارڈینٹر عظمت اللہ خان کے ہمراہ مورخہ 5اگست 2016ء دوپہر 3بجے کراچی پریس کلب میں صحافیوں کو بریفنگ دیں گے۔