کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول کا ٹائٹل گورنمنٹ گرلز کالج آف فزیکل ایجوکیشن نے اپنے نام کر لیا

INTER GIRLS COLLEGET WOLIBALL TOURNAMENT

INTER GIRLS COLLEGET WOLIBALL TOURNAMENT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول انٹر کالجیٹ گرلز والی بال ٹورنامنٹ شاندار کھیل کی بدولت گورنمنٹ گرلز کالج آف فزیکل ایجوکیشن نے گورنمنٹ گرلز کالج گلشن اقبال کو 2-0سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

کھیل کے دوران کھیلے گئے 2سیٹ میں اسکور 25-10اور 25-09رہا ۔ٹورنامنٹ میں شہر کی ممتاز و معروف 8گرلز کالج کی ٹیموں نے حصہ لیا جن میں گورنمنٹ ویمن کالج شاہراہ لیاقت ،گورنمنٹ گرلز کالج کورنگی نمبر6،آغا خان گرلز کالج ،گورنمنٹ گرلز کالج آف فزیکل ایجوکیشن ،گورنمنٹ گرلز کالج گلشن اقبال ،گورنمنٹ گرلز کالج رونق اسلام ،خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز کالج اور اسلامیہ گورنمنٹ گرلز کالج شامل تھیں۔

ٹورنامنٹ میں ریفری کے فرائض سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری پروفیسر شاہد مسعود نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیسر محکمہ تعلیم کی رفعت جہاں اور سمیرا کاظمی نے انجام دیئے فائنل کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی معروف تاجر و سماجی رہنماء ایاز میمن موتی والا نے قومی جذبے سے سرشار ہوکر پر جوش الفاظ میں پاکستان زندہ آباد کے نعرے کے ساتھ خطاب کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں یہ شان ،یہ آن بان ہمارے پیارے وطن کے ہی دم سے ہے اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن کو رہتی دنیا تک سلامت رکھے۔

ایازمیمن موتی والا نے طالبات پر زور دیا کہ وہ علم کے حصول پر بھر پور توجہ دیں اور صحت مند سرگرمیوں کے ساتھ اپنے ٹیلنٹ کو اُجاگر کرکے تعلیم اور ٹیلنٹ کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں اس موقع پر انہوں نے گرلز والی بال ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کی108کھلاڑیوں میں اپنی جانب سے تحائف تقسیم کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹیکنکل ایجوکیشن ضمیر احمد کھو سو نے کہا کہ حصول علم کے ساتھ طلباء و طالبات کو صحت مند سرگرمیوں کے حصول کی طرف بھی توجہ دینا ہوگا۔

کیونکہ ایسی سرگرمیوں سے نہ صرف ذہنی نشو نما بلکہ ذہن کے دریچے بھی کھولنے میں مدد گار ہوتے ہیں انہوں نے معروف اسپورٹس آرگنائزر اور نیشنل بنک آف پاکستان کے اسپورٹس کسنلٹنٹ حاجی غلام محمد خان کی صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے حوالے سے کاشوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

ٹیکنکل ایجوکیشن حکومت سندھ کی جانب سے اپنے مکمل تعائون کا یقینی دلا یاتقریب میں خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز کالج کی پرنسپل پروفیسر شاہدہ عباسی ،محکمہ تعلیم کی سکینہ سموں ،سید راحت علی شاہ اور چیف منسٹر ہائوس کے غلام یاسین بھی موجود تھے ۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ایاز میمن موتی والا نے ٹورنامنٹ کی فاتح ،رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں محکمہ کھیل حکومت سندھ کی جانب سے انفرادی انعامات تقسیم کئے۔