کراچی: لیاقت آباد میں چھاپہ،ایم کیو ایم کے تین دہشتگرد گرفتار

Karachi Opration

Karachi Opration

کراچی (جیوڈیسک) ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا جن کی شناخت ریحان عرف چکنا، زبیر عرف اچھو اور جاوید کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سیکٹریٹ سے ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جس میں 4عدد 303 بور رائفل سمیت 22 ایس ایم جیز شامل ہیں۔