کراچی: لیاقت آباد میں کپڑے کی مارکیٹ میں آتشزدگی سے درجنوں دکانیں جل گئیں

Fire-Fighters

Fire-Fighters

کراچی (جیوڈیسک) لیاقت آباد گول مارکیٹ میں کپڑے کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں اور 2 باؤزرز نے ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

آتشزدگی سے کپڑے اور چوڑی کی چار دکانیں مکمل طور پر خاکستر ہو گئیں جبکہ 60 سے زائد دکانیں متاثر ہوئیں۔ دھواں پھیلنے اور تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو کارروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔