کراچی : لیاقت آباد میں ڈمپر اور وین میں تصادم، دو افراد جاں بحق

Dumper Vans Collision

Dumper Vans Collision

کراچی (جیوڈیسک) لیاقت آباد میں تیز رفتار سوزوکی پک اپ ڈمپر سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

لیاقت آباد میں تیز رفتار سوزوکی پک اپ اور ڈمپر میں تصادم ہوا ، ٹریفک پولیس کے مطابق سوزوکی پک اپ تیزرفتاری کے باعث راستے میں کھڑے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں پک اپ میں بیٹھے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور سمیت دو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔