کراچی میں تین روزہ لٹریچر فیسٹول کا آغاز آج ہو گا

Karachi Festival

Karachi Festival

کراچی (جیوڈیسک) مقامی ہوٹل میں تین روزہ کراچی لٹریچر فیسٹول آج سے شروع ہو گا۔ فیسٹول میں برطانیہ، امریکہ، مڈل ایسٹ، کینیڈا اور بھارت سے 200 سے زائد نامور ادیب، شعراء اور دانشور شرکت کریں گے۔

فیسٹول میں مختلف ورکشاپس، مباحثے، مشاعروں اور میوزیکل پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ کراچی لٹریچر فیسٹول میں بھارتی فنکار انوپم کھیر اور نندیتا داس کی شرکت کا بھی امکان ہے۔