کراچی: لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب، فیشن اور شوبز کے چمکتے ستاروں کی شرکت

 Lux Style Awards

Lux Style Awards

کراچی (جیوڈیسک) لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں فیشن اورشوبز کی دنیا کے چمکتے ستاروں کی کہکشاں زمین پر اتر آئی۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کراچی کے ایکسپو سنٹر میں سجائی گئی۔ ریڈ کارپٹ پر فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ستارے جگمگائے۔

فلمی اداکار، ماڈلز ، ڈیزائنرز، میک اپ آرٹسٹ اور ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکاروں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

جنہوں نے لکس کی جانب سے بیوٹی اور ٹیلنٹ کو خراج تحسین پیش کرنے کی کاوشوں کو سراہا ۔ فلمی ادکاروں نے کراچی میں امن کے قیام پر بھی اطمینان کا اظہار کیا جس کے باعث کراچی میں اہم ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام ممکن ہو سکا۔