کراچی :لیاری سے 3 ہزار ٹن چرس برآمد

Lyari Drugs Recover

Lyari Drugs Recover

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں کسٹم نے 3 ہزار ٹن چرس برآمد کر لی۔پولیس نے سونے کے جعلی بسکٹ پکڑے تو دوسری طرف کسٹمز نے چرس پکڑ لی اور وہ بھی اصلی والی۔

کراچی کے علاقے لیاری میں کسٹمز نے تین ہزار ٹن چرس برآمد کر لی۔چرس ٹرک میں چاول اور آٹے کی بوریوں کے نیچے چھپائی گئی تھی۔

اس تین ہزار ٹن چرس کی قیمت لوکل مارکیٹ میں 34 کروڑ روپے ہےجبکہ بیرون ملک اس چرس کی قیمت اس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

چرس پشاور سے کراچی لائی گئی، بلوچستان کے راستے یورپ پہنچائی جانی تھی۔ ٹرک کا ڈرائیور اور کلینر گرفتارکرلیے گئے، سرغنہ تک پہنچے کی کوشش جاری ہے۔