کراچی : لیاری چاکیواڑہ میں رینجرز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری چاکیواڑہ میں مارے گئے دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب رینجرز نے رات گئے عزیز آباد کے مختلف علاقوں کا گشت کیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق عزیز آباد میں معمول کے مطابق پٹرولنگ کی گئی۔ رینجرز کی گاڑیوں نے ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو کے اطراف بھی گشت کیا۔

رینجرز اہلکار کچھ دیر گشت کرنے کے بعد واپس چلے گئے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق گشت کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔