کراچی: لیاری میں رینجرز کی کارروائی،گینگ وار کا دہشتگرد ہلاک

Liyari Rangers

Liyari Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور گینگ وارکے دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 دہشت گرد فرار ہوگئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق واقعہ لیاری کےعلاقےسنگولین میں پیش آیا۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت مصطفیٰ عرف لال گولڈن کےنام سے ہوئی ہے۔