کراچی: لیاری میں رینجرز سے مقابلےمیں 3 دہشتگرد ہلاک

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری کے علاقے گل محمد لین رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران دہشت گردوں اور رینجرز اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

رینجرز کی جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار زخمی بھی ہوا۔