کراچی : لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے 2 دہشتگرد ہلاک

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) لیاری کلاکوٹ میں پولیس مقابلے میں دو دہشتگرد مارے گئے۔ ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق گینگ وار کے عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔

ہلاک دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور شہر میں دستی بم حملوں میں ملوث تھے۔ مچھر کالونی میں پولیس اہلکاروں کی سرپرستی میں چلنے والے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 100 جواریوں کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سٹی فدا حسین کا کہنا ہے علاقہ پولیس کے کچھ اہلکار جوئے کی سرپرستی کر رہے تھے جن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔