کراچی : لیاری، بغدادی اور موچکو میں پولیس مقابلے، دو ٹارگٹ کلرز ہلاک

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران دو ٹارگٹ کلر ہلاک کر دیئے۔ را سے تعلق رکھنے والے ملزم سمیت 2 افراد پکڑے گئے۔

رینجرز نے جناح ہسپتال سے مشتبہ زخمی شخص کو حراست میں لے لیا ۔ لیاری بغدادی اور موچکو میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کے اہم کمانڈر وزیر سمیت 2 ملزم ہلاک ہوگئے ۔ ایس ایس پی فداحسین کے مطابق گینگ وار کمانڈر وزیر 15 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا جبکہ موچکو میں ہلاک ملزم اجرتی قاتل تھا۔

اس نے پیسے لیکر 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا ، رینجرز نے جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں چھاپہ مار کر مشتبہ زخمی شخص کو حراست میں لے لیا ۔ ادھر نیو ٹاؤن پولیس کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہونے والا ملزم ہسپتال میں دم توڑ گیا دوسری جانب نیو کراچی ٹاؤن میں پولیس نے سیاسی جماعت کے عہدیدار کو حراست میں لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را ‘‘ سے رابطوں کا شبہ ہے ۔ ادھر پیرآباد میں پولیس نے کارروائی کر کے بھتہ خور کو گرفتار کرلیا۔