کراچی : لیاری میں رینجرز کارروائی کے دوران گینگ وار کا کارندہ ہلاک

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) لیاری میں رینجرز نے گینگ وار کے کارندوں کے خلاف کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور گینگ وار کا ایک کارندہ مارا گیا جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت مصطفیٰ عرف لال گولڈن کے نام سےکر لی گئی ہے۔ ملزم کا تعلق گینگ وار کے عزیر بلوچ گروپ سے تھا۔

اورنگی ٹاؤن اسلام چوک پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ دو مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

کورنگی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 30 مشتبہ افراد حراست میں لئے گئے۔