کراچی : لیاری میں رینجرز کی کارروائی، گینگ وار کے 4 دہشت گرد ہلاک

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) لیاری میں خفیہ اطلاع نے رینجرز نے گینگ وار کے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

وقفے وقفے سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گرد شہر میں ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خود کار ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔