کراچی میں مدرسے کی چھت گرنے سے کئی بچے ملبے تلے دب گئے

Madrassa Roof Collapse

Madrassa Roof Collapse

کراچی (جیوڈیسک) نیو کراچی میں مدرسے کی زیر تعمیر چھت گرنے سے 16 بچے زخمی ہو گئے۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں شاہ نواز بھٹو کالونی کی کچی بستی میں مدرسہ فاروق اعظم کی چھت عین اس وقت گر گئی جب وہاں بچے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔

واقعے کے فوری بعد مقامی افراد نے ملبے میں دبے بچوں کو نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ تنگ گلیوں کے باعث بھاری مشینیں جائے وقوعہ تک نہیں پہنچایا جا سکتا جس کی وجہ سے امدادی کارکن ہاتھوں سے ہی ملبہ ہٹانے کا کام انجام دے رہے ہیں۔

عباسی شہید اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ 16 بچوں کو زخمی حالت میں لایا گیا ہے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی کراچی نے زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ مفت دوائیں دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔