کراچی : ملیر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سو افراد چکن گنیا سے متاثر

Chikungunya Patient

Chikungunya Patient

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ملیر میں چکن گونیا کے مرض میں کمی آگئی۔ چوبیس گھنٹے کے دوران چکن گونیا کی علامت کے ایک سو مریض گورنمنٹ ہسپتال سعودآباد پہنچے۔

ملیر کے علاقے میں چکن گونیا کی بیماری میں کمی آئی ہے اب سندھ گورنمنٹ ہسپتال سعودآباد میں مریضوں کی آمد میں کمی ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو مریض پہنچے جن میں چکن گونیا کی علامات پائی گئی ہیں۔

ہسپتال کے ڈاکٹر فخر کے مطابق اس بیماری کے خاتمے کے لئے اس کی جڑ پر توجہ دینی چاہیے۔ یہ مرض ڈینگی سے مختلف ہے اور مچھر کے کاٹنے سے ہوتی ہے، لوگ اس بیماری سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور زیادہ سے زیادہ پانی پیئں۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نےآگاہی مہم اور سپرے مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپرے مہم شہر بھر میں چلائی جائے گی۔