کراچی :منگھوپیر میں مقابلے میں تین دہشت گرد ہلاک

Police and Rangers

Police and Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کائنٹر ٹیریزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مقابلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

منگھو پیر میں حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے جو کہ اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔