کراچی : منگھو پیر میں پولیس مقابلہ، تین دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) منگھوپیر میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد کالعدم تنظیم کے3 دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزموں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان تخریب کاری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ محمود آباد میں پولیس نے کارروائی کر کے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کے مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب رینجرز نے حب کے علاقے میں کارروائی کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ رینجرز نے پرانا گولیمار میں چھاپہ مار کر گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 5 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔