کراچی : مارکیٹ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا بانس جل گیا، 1 شخص زخمی

Fire

Fire

کراچی (جیوڈیسک) ایک دکان میں اچانک بھڑکنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملتے ہی شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کر لیا گیا۔

ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم تین گھنٹے کی جد و جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ بانس گودام سے زخمی حالت میں نکالے گئے شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔