آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں کیماڑی یونین نے میدان مار لیا

All Karachi Foot Ball Tournament

All Karachi Foot Ball Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اہم میچ میں کیماڑی یونین فٹ بال کلب نے عمدہ کھیل کی بدولت سندھ بلوچستان فٹ بال کلب کو 3-0 سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے انصر ،حسین اور شکور نے گیند جال تک پہنچایا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی معروف سماجی کارکن اختر بلوچ ،ظہیر بلوچ اور شوکت بلوچ کا تعارف دونوں ٹیموں سے کرایا گیا اس موقع پر کوچ اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب محمد علی بلوچ ،احمد بلوچ ،طارق بلوچ و دیگر شخصیات بھی موجود تھے اس موقع پر مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلا یا۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں شہید جمیل فٹ بال کلب نے خلیق میموریل ،بلوچ اسٹار لالو کھیت نے شرافی اسٹار ،کوہاٹ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون نے مد مقابل بلوچ برادرز کو شکست سے دوچار کرکے اگلے مرحلے میں داخل ہوگئیں ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریز شفیع بلوچ ،ممتاز خان اور شاہ جہاں بلوچ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد علی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔