کورنگی مہران ٹاؤن میں حساس اداروں کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

Karachi,

Karachi,

کراچی (جیوڈیسک) کورنگی مہران ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں پولیس کو مطلوب 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے رات گئے خفیہ اطلاع پر کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں ایک مکان پر چھاپہ مارا تو وہاں چھپے دہشت گردوں نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی میں تینوں دہشت گردوں کو قریبی علاقے مہران ٹاؤن بند کے قریب گھیر لیا گیا جہاں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور رائفل برآمد ہوئی ہے جب کہ تینوں ملزمان پولیس کو ٹارگٹ کلنگ سمیت جرائم کی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔