کراچی میں میٹرک بورڈ کے امتحانات کا آغاز

Matric Exams

Matric Exams

کراچی (جیوڈیسک) شہر میں میٹرک بورڈ کے امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے جس میں 3 لاکھ 39 ہزار بچے حصہ لے رہے ہیں۔

کراچی میں جماعت نہم اور دہم کے امتحانات آج سے شروع ہو گئے ہیں جس میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 39 ہزار بچے حصہ لے رہے ہیں۔ نویں کلاس کے طلبہ کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزارجب کہ کلاس دہم کے امتحانات میں ایک لاکھ 71 ہزار طلبہ شریک ہیں۔

چیرمین میٹرک بورڈ انوار احمد زئی کا کہنا ہے کہ شہر میں مجموعی طور پر382 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جس میں سے 27 کو کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نقل کی روک تھام کے لئے تمام امتحانی مراکز کے باہر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جب کہ 112 ویجیلنس ٹیمیں بنائی گئیں ہیں جس میں سے 40 ٹیمیں وقفے وقفے سے مختلف سینٹرز کا دورہ کرتی رہیں گی۔