بلدیہ عظمیٰ کراچی: سابق ایڈمنسٹریٹر کی تقرریوں کیخلاف انکوائری شروع

Karachi Metropolitan Corporation

Karachi Metropolitan Corporation

کراچی (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر لیئق احمد نے سابق ایڈمنسٹریٹر کی تقرریوں کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے۔

نیب، ایف آئی اے اور رینجرز کی تحقیقات میں مطلوب افراد کو سابق ایڈمنسٹریٹر روشن شیخ نے اعلیٰ عہدوں پر مقرر کیا۔ مقرر کئے جانے والوں میں موجودہ ڈائریکٹر لینڈ، ڈائریکٹر ڈائریکٹر سفاری پارک سمیت دیگر افسران بھی شامل ہیں۔

موجودہ ڈائریکٹر لینڈ پر چائنہ کٹنگ، زمینوں کے معاملات میں خورد برد اور دیگر الزامات ہیں۔ ذرائع کے مطابق موجودہ ایک اور ڈائریکٹر اختر شیخ پر 7 کمپنیاں بنانے اور ان کو بل بورڈز کے کنٹریکٹ دینے کا الزام ہے۔

اختر شیخ کو سابق ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے عہدے سے برطرف بھی کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سابق ایڈمنسٹریٹر روشن شیخ کے مقرر کئے گئے تمام افسران کو ہٹانے کے لئے میٹروپولیٹن کمشنر سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں اور ابتدائی طور پر 20 افسران کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔