بلدیہ عظمیٰ کراچی میں گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں تاحال جاری

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی میں گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں تاحال جاری، ڈی ایم سیز میں 4اپریل کی سرکاری تعطیل کے دوران ہونے والی بھرتیوں کی 7اپریل کو جوائنگ لے لی گئی۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ذرائع کے مطابق کے ایم سی میں 28اگست2015ء کو وزیر اعلیٰ سندھ کے ایک حکم کے بعد کنٹریکٹ ملازمین، وفات پاجانے والے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں بند کردی گئیں تھیں اور آج بھی کنٹریکٹ ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہیں لیکن بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اعلیٰ افسران کے اہل خانہ جو کہ کنٹریکٹ پر تعینات ہیں۔

کراچی سے باہر رہائش پذیر ہیں تاحال چارچڈ پارکنگ سمیت دیگر محکموں میں تاحال تنخواہیں وصول کررہے ہیں اور کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے کے بعد آج تک کراچی آکر کے ایم سی میں فرائض انجام بھی نہیں دے سکے ہیں ۔لیکن اعلیٰ افسران کے خاندان سے تعلق رکھنے کی بنا پر تاحال ان گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم کے باوجود بند نہ ہو سکی۔