کراچی: شرپسند امن سے گھبرا کر سازشیں کر رہے ہیں، ترجمان رینجرز

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر امن سے گھبرا کر
مختلف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں، شرپسند عناصر سیاسی جماعتوں کی آڑ میں کراچی آپریشن کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔

یہ ملک دشمن عناصرمختلف شخصیات کے ذریعے عوام میں بے چینی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ عوام، میڈیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف افواہوں کی تصدیق رینجرز سے کریں۔

رینجرز اور کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام ایسی تمام سازشوں کو ناکام بناچکے ہیں، عوام آئندہ بھی شرپسند عناصر کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔