کراچی: دودھ کی قیمت کا تعین نہ ہوسکا، دکانیں بند، شہری پریشان

Milk

Milk

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کےمختلف علاقوں میں دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمتوں کا تعین نہ ہونے پر دکانیں بند کردی ہیں جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دود ھ کی کم سپلائی کی گئی جس کے باعث شہر میں دودھ کی قلت پیداہوگئی ہے۔ قلت کی وجہ سے دودھ فروشوں نے دکانیں بند کردی ہیں۔

صدر ڈیری ایندڈکیٹل فارم ایسوسی ایشن کے مطابق شہر میں دودھ کی یومیہ ضرورت ایک لاکھ 60 ہزار من ہے جو کہ کم ہوکر نصف رہ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری حکومت کریک ڈاؤن کے بجائے ہمارے مسائل سن کر معاملات طے کرے۔ کمشنر کراچی کے مطابق ریٹ اور دیگر معاملات کیلئے بات چیت کیلیے تیار ہیں ۔