کراچی: دودھ کی قیمت 95 روپے لٹر، دہی 140 روپے کلو پر پہنچ گیا

Yogurt Shop

Yogurt Shop

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ڈیری فارمرز نے ایک بار پھر دودھ اور دہی مہنگا کردیا، دودھ 10 روپے لیٹر اور دہی 20 روپے مہنگا کیا گیا جبکہ کراچی انتظامیہ دیکھتی ہی رہ گئی۔

ڈیری فارمرز کی جانب سے ایک مرتبہ پھر من مانی کرتے ہوئے فی من دودھ کی قیمت 385 روپے بڑھا 3200 روپے کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں فی لیٹر دودھ کی موجودہ قیمت 10 روپے اضافے سے 95 روپے ہو گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود دودھ کی قیمت بڑھانے پر عوام تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

دودھ کی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں فی کلو دہی کی قیمت بھی 20 روپے اضافے سے 140 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے پر ممکنہ کارروائی کے پیش نظر دکاندار بھی پریشانی کا اظہار کر رہے ہیں۔