کراچی میں دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ختم

Milk Shop

Milk Shop

کراچی (جیوڈیسک) ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ وہ ڈیری فارمرز اور ریٹیلرز کے جائز مسائل حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دودھ کی قیمت میں اضافہ غیر قانونی تھا،اب سیل کی گئی دکانوں کو کھولنے کے احکامات دیدیے گئے ہیں اور دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون ختم کر دیا گیا ہے۔