کراچی: مومن آباد میں پولیس مقابلے کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ دو طرفہ فائرنگ مقابلے کے بعد تین ملزمان مارے گئے۔ ملزمان کی شناخت شیر دل، راحیل اور عمر کے ناموں سے کر لی گئی ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزمان ڈکیتی، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ عید گاہ میں پولیس مقابلے کے دوران چار افراد کی قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جہانگیر روڈ پر پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد سے ایک پستول اور ایک موٹر سائکل برآمد کر لی گئی ہے۔