کراچی: ایم کیو ایم کی علامتی بھوک ہڑتال کے دوران 6 افراد بے ہوش

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد کے بیانات پر پابندی کے خلاف دوسرے روز بھی 12 گھنٹے کی علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔

بھوک ہڑتال میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد کے خطاب پر لگائی جانے والی پابندی ختم کی جائے۔

بھوک ہرتالی کیمپ میں ایم کیو ایم کے رہنما محمد حسین اور تین خواتین سمیت چھ افراد بے ہوش ہو گئے۔ جنہیں کیمپ میں ہی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔